پاکستان

کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا، شدت 54 ڈگری محسوس کی گئی

کراچی میں 10 محرم الحرام کے موقع پر گرمی کی شدت سے عزادار بے حال، محکمہ موسمیات کی کل سے 20 تک سندھ بھر میں بارش کی پیشگوئی۔
Welcome

کراچی میں 10 محرم الحرام کے موقع پر شدید گرمی نے عزاداروں سمیت اہلیان کراچی کو بے حال کردیا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا اور گرمی کی شدت 54 ڈگری تک محسوس کی گئی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے اور کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل بند ہونے سے شدید حبس اور گرمی سے شہری بالخصوص جلوس میں شریک عزادار بے حال ہو گئے۔

کراچی میں سمندری ہواؤں کی بندش اور حبس کے سبب درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا اور 54 ڈگری تک محسوس کیا گیا۔

گرمی کے سبب عزادار بے حال ہو گئے اور جلوس میں شریک 250 سے زائد افراد گرمی کی شدت سے بیہوش ہوگئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل سے 20 جولائی تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے لیکن کل سے تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین، ٹھٹہ، کراچی اور سجاول میں چند مقامات پر آندھی و جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔