کاروبار

نیپرا: کےالیکٹرک کی 4 روپے95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کے الیکٹرک کی 5 ارب روپے کے بقایاجات کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر صارفین کی جانب سے بھرپور مخالفت، نیپرا اعداد و شمار کاجائزہ لے کر فیصلہ کرے گا۔

نیپرانےکےالیکٹرک کی جناب سےدسمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد ایک ماہ کے لیے بجلی چار روپے پچانوے پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی جمع کرائی گئی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔

نیپرا میں کے الیکڑک کی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، کے الیکٹرک نے دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی، کے الیکٹرک نے 5ارب کے بقایاجات کی ایڈجسٹمنٹس مانگنے کی درخواست کی۔

کے الیکٹرک کا موقف تھا کہ پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اور اسٹارٹ اپ کاسٹ میں 5 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، انہیں اس مد میں یہ 5 ارب روپے دیے جائیں تاہم کے الیکڑک صارفین کی اس اقدام کی بھرپور مخالفت کی گئی۔

کے الیکٹرک صارف نے کہاکہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کامکمل ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے،کراچی میں کمرشل علاقوں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں ہے،انڈسٹریل سپورٹ پیکج کو کراچی میں نافذ نہیں کیا گیا۔

نیپرا حکام نے کہاکہ کے الیکڑک نے انڈسٹریل پیکیج کو عدالت میں چیلنج کررکھا ہے، کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ دسمبر میں کے الیکڑک نے اپنے ذرائع سے 18 روپے 60 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی اور کے الیکڑک کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) سے ملنے والی بجلی کی قیمت 9 روپے 60 پیسے فی یونٹ رہی۔

کے الیکڑک کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ،نیپرا اعدادوشمار کاجائزہ لینے کے بعد فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔