لائف اسٹائل

رمضان نشریات کے دوران ’لولو پوپو‘ سوال کرنے والے کالر کی ویڈیو وائرل

زیادہ تر صارفین نے ٹی وی چینل انتظامیہ، ٹی وی میزبانوں اور کالر کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس پر اظہار برہمی کیا کہ رمضان المبارک میں ایسی باتیں ہو رہی ہیں۔
Welcome

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مقامی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات کے دوران ایک کالر نے کال کرکے مذہبی علما سے ایک سوال پوچھا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کالر نے رمضان نشریات میں شامل مذہبی علما سے روزے کی حالت میں اہلیہ کے ساتھ ازدواجی تعلق سے متعلق سوال کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کالر نے پروگرام میں کال کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد اور بڑے بھائی بھی نہیں ہیں، جس سے وہ مشورہ کرتے، اس لیے انہوں نے پروگرام میں کال کی۔

کالر کے مطابق ان کی شادی کو کچھ ہی دن ہوئے ہیں اور وہ رمضان المبارک شروع ہونے کے بعد بھی اہلیہ کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں۔

کالر کا کہنا تھا کہ روزے کی حالت میں وہ اور ان کی اہلیہ میں قربت بڑھی اور ساتھ ہی انہوں نے ’لولو پوپو‘ کی اصطلاح بھی استعمال کی۔

کالر کی جانب سے ’لولو پوپو‘ کی اصطلاح استعمال کرنے کے بعد ان کی کال کاٹ دی گئی اور پروگرام کے میزبان نے وضاحت کی کہ شاید کالر روزے کی حالت میں اہلیہ سے ازدواجی تعلق سے متعلق سوال کرنا چاہتے ہیں۔

کالر نے مذہبی علما سے سوال کیا کہ روزے کی حالت میں اہلیہ سے قربت کرنے پر ان کا روزہ ہوگا یا نہیں؟

کالر کی براہ راست رمضان شو میں کال کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

زیادہ تر صارفین نے ٹی وی چینل انتظامیہ، ٹی وی میزبانوں اور کالر کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس پر اظہار برہمی کیا کہ رمضان المبارک میں ایسی باتیں ہو رہی ہیں۔

بعض افراد نے نشاندہی کی کہ مذکورہ کال پلانٹڈ ہوگی، تاکہ پروگرام کو وائرل کیا جا سکے۔

زیادہ تر صارفین نے ٹی وی چینل انتظامیہ اور ٹی وی میزبانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں رمضان المبارک کا احترام کرنے کا درس دیا۔

روڈ ایکسیڈنٹ کے بعد نئی زندگی ملی، اظفر رحمٰن کی 9 سال بعد لب کشائی

تاخیر سے آنے پر حرا سومرو ٹی وی میزبان پر برہم

ٹرمپ نے امریکا کی حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کی تصدیق کردی