پاکستان

وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی کی ملاقات، بجلی کی قیمتوں سے متعلق گفتگو

جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 3 رکنی وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمن کی ملاقات میں بجلی کی قیمتوں سمیت توانائی کے شعبے سے متعلق دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 3 رکنی وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بجلی کی قیمتوں سمیت توانائی کے شعبے سے متعلق دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم نے ملاقات میں کہا کہ حکومت، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے۔ ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے کہا کہ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ اور آصف لقمان قاضی نے شرکت کی۔