سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد یکدم بڑا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل ہزاروں روپے کی کمی کے بعد آج فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح، 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی تھی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1175 روپے کی کمی ہوئی تھی اور نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے ہوگئی تھی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت 3 ہزار 10 ڈالر تھی جو آج 30 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 40 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 3,170 اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2,717 ہے۔