پاکستان

اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں اللہ نے معیشت کو استحکام بخشا ہے، وزیراعظم

جس طرح بھرپور قوت، اعتماد اور قوت ارادی کے ساتھ ٹیم پاکستان نے مشکلات کا سامنا کیا، ترقی کا سفر بھی ہم اسی طرح طے کریں گے، شہبازشریف کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب
Welcome

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں کے نتیجے مں اللہ تعالیٰ نے معیشت کو استحاکم بخشا ہے، انشااللہ ہم ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل نکلے ہیں۔

اسلام آباد میں جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ یہ منصوبہ 60 دن کے بجائے 35 دن میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے، مجھے ان کی بات پر پورا یقین ہے کہ ماضی میں اس قسم کے اعلانات کو انہوں نے عملی جامہ پہنایا ہے، یہ شہباز اسپیڈ ہے اور نہ محسن نقوی اسپیڈ ہے بلکہ یہ پاکستان اسپیڈ ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کردیا ہے اور انٹرنیشنل ایجنسی فِچ نے پاکستان کے آؤٹ لک کو ٹرپل سی کو بی مائنس میں بدل دیا ہے اور آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجتماعی کاوشیں اور ٹیم ورک ہے جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی معیشت کو استحکام بخشا ہے، اب ہم انشااللہ ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل نکلے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح بھرپور قوت، اعتماد اور قوت ارادی کے ساتھ ٹیم پاکستان نے مشکلات کا سامنا کیا، ترقی کا سفر بھی ہم اسی طرح طے کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کے عوام کو جو تحفہ دیا ہے، کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کے اس ٹریک کو خونی ٹریک کہتے تھے، یہ سڑک 2 ہزار جانیں نگل چکی ہے، اس سڑک کا معیار موٹر وے کی طرز کا ہوگا اور میں اس منصوبے کی خود نگرانی کروں گا۔