دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید

اسرائیلی آباد کاروں کی قدیم ذخائر تک رسائی کو محفوظ بنانے کے لیے اسرائیلی فورسز نے الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے یطا پر دھاوا بول دیا، خبر ایجنسی

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید ہوگئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ آج صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 21 افراد غزہ شہر میں شہید ہوئے ہیں۔

وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے اسرائیلی آباد کاروں کی قدیم ذخائر تک رسائی کو محفوظ بنانے کے لیے الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے یطا پر دھاوا بول دیا ہے۔

ایک میڈیا کارکن کے حوالے سے وفا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے آثار قدیمہ کے مقام کا محاصرہ کر لیا، اس کی طرف جانے والی سڑکیں بند کر دیں، اور درجنوں آباد کاروں کے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے داخلے کو محفوظ بنانے کے لیے کئی گھروں کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کر دیے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شرو ع ہونے والی لڑائی میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔