کراچی میں آٹا 10 سے 17 روپے فی کلو تک سستا، کمشنر کا نوٹیفکیشن جاری
ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 17 روپے کمی کے بعد 70 روپے فی کلو، فائن آٹا 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے کلو اور چکی والا آٹا 10 روپے کمی کے بعد 90 روپے فی کلو ہوگیا۔

کمشنر کراچی نے ڈیڑھ ماہ بعد آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو تک کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد 66 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 70 روپے فی کلو کر دی گئی، ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 78 روپے کلو مقرر کردی گئی۔
ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد نئی قمیت 82 روپے فی کلو ہوگئی، چکی آٹے کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 90 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔