پاکستان

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی پر کرپشن کا الزام، پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلاف

کمیٹی ممبر قاضی انور نے بابر سلیم سواتی کو کلیئر، مصدق عباسی نے قصور وار قرار دیدیا، تیسرے ممبر شاہ فرمان کو فیصلہ کرنے کا اختیار تفویض
Welcome

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف بدعنوانی کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی کے 2 ارکان کے فیصلے میں اختلاف پیدا ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قاضی انور نے بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا تو مصدق عباسی نے قصور وار قرار دیا، اختلاف کے باعث تیسرے ممبر شاہ فرمان کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔

احتساب کمیٹی کے ممبر قاضی انور کی 7 صفحات پرمشتمل رپورٹ منظر عام پر آگئی، رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے تیسرے رکن شاہ فرمان اسپیکر سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی پر غیر قانونی بھرتیوں، ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے۔

پی ٹی آئی کی 3 رکنی احتساب کمیٹی نےانکوائری شروع کر رکھی تھی۔