پاکستان

اسلام آباد: اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو ہاسٹل میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

نوجوان نے گزشتہ روز ہاسٹل میں داخل ہوکر 22 سالہ طالبہ کو 3 روم میٹس کی موجودگی میں گولیاں ماریں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
Welcome

اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو ہاسٹل میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، تھانہ رمنہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق تھانہ رمنہ میں درج ایف آئی آر میں مقتولہ کے بھائی نے موقف اپنایا ہے کہ اسلامک یونیورسٹی میں بہن کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز سوا 12 بجے پیش آیا۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا، میری بہن کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ ملزم نے سب کو خاموش رہنے کا کہا اور اس کی بہن کو گولی ماری دی، 22 سالہ طالبہ کو تین روم میٹس کی موجودگی میں گولیاں ماری گئیں، جس کے باعث طالبہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔