ڈیرہ غازی خان: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
پولیس اہلکار ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر صدر تونسہ کی حدود میں دری شاہ پل کے قریب پہنچے، ملزمان نے فائرنگ کردی، اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید چل بسے، ترجمان پولیس
ڈیرہ غازی خان کے تھانہ صدر تونسہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر تونسہ کی حدود میں دری شاہ پل کے قریب ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس اہلکار پہنچے، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید شہید ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سید علی، ایس ڈی پی او تونسہ اور ایس ایچ او سمیت پولیس افسران اور دیگر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔