پاکستان

لاہور: ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج

اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
Welcome

لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون کرتے ہوئے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، ان عناصر کا مقصد معاشرے میں انتشار اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تمام قانونی شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔