دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا پیوٹن سے یوکرین پر حملے روکنے کا مطالبہ

ولادیمیر، روکو! 5 ہزار فوجی ہر ہفتے مر رہے ہیں، آؤ امن ڈیل کو فائنل کریں، امریکی صدر کا پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کرنا بند کر دے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سماجی پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ میں روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر خوش نہیں ہے، یہ غیر ضروری اور ان کی ٹائمنگز بہت غلط ہیں۔

ان نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ولادیمیر، روکو! 5 ہزار فوجی ہر ہفتے مر رہے ہیں، آؤ امن ڈیل کو فائنل کریں۔

حکام نے بتایا کہ ماسکو نے یوکرین پر 70 میزائل اور 145 ڈرونز حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک شہری انا بالاموتووا نے اپنے بچوں کو پکڑ کر ایک پناہ گاہ کی طرف بھاگتے ہوئے کہا کہ یوکرینی دارالحکومت پر مہینوں میں سب سے بڑے حملے میں راتوں رات روسی میزائلوں کی بارش ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ’معجزہ‘ ہے کہ ہم بچ گئے۔

کیف کے سویاٹیشینسکی ضلع میں اپنے گھر کے باہر امدادی کارکنان بھاری تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹا رہے تھے، جبکہ ایک عورت اسٹول پر بیٹھی تھی اور اس کے قریب ایک لاش موجود تھی۔

انا بالاموتووا نے جنگ کے شروع میں پاولوگراڈ شہر کو چھوڑ دیا تھا کیونکہ یہ تیزی سے حملوں کی زد میں آ رہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان خوش قسمت تھا کہ انہیں قریبی پناہ گاہ میں جگہ مل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر میں وہاں مزید رہتی تو دو بچوں کے ساتھ انتظام کرنے کے قابل نہیں رہتی، انہیں رات کے وسط میں بیلسٹک میزائلوں کی وجہ سے بھاگنا پڑا۔

وہ دھماکوں کی لہر کے دوران اپنے پانچ سالہ اور 14 سالہ بچے کے ساتھ بھاگی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ خون میں لت پت بھاگے، متعدد لوگ چیخ رہے تھے، یہ بہت خوفناک تھا، میرے پاس کوئی وضاحت نہیں ہے کہ یہ جدید دنیا میں کیسے ہو سکتا ہے۔