پاکستان

بلوچستان: نوشکی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 خودکش جیکٹس برآمد

4 خودکش جیکٹس کو بڑے تھیلے میں رکھ کر ریڈ زون میں کچروں کے اندر چھپایا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔
Welcome

حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 خودکش جیکٹس برآمد کر لیں۔

ڈان نیوز کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر بائی پاس روڈ نزد ڈی سی ہاؤس سے خودکش جیکٹس برآمد کر لیں۔

4 خودکش جیکٹس کو بڑے تھیلے میں رکھ کر ریڈ زون میں کچروں کے اندر چھپایا گیا تھا۔

بعدازاں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا گیا۔