پنیالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، دھماکے اور فائرنگ سے اے ایس آئی، کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید ہوگئے، ایک کانسٹیبل محفوظ رہا۔
اپ ڈیٹ03 دسمبر 202512:23pm
نوکنڈی ٹاؤن میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، ہیڈکوارٹرز میں داخل ہونے والے دہشتگرد مارے گئے، پنجگور میں ایف سی چیک پوسٹ پر بھی متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے 4 سہولت کاروں کی کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرز کے ساتھ افغانستان میں ہونے والی رابطہ کاری کی تفصیلات بیان کیں۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر حملہ کیا، کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر؛ وزیراعظم شہباز شریف کا فورسز کو خراج تحسین
صدر روڈ پر ڈینز ٹریڈ سینٹر کے بالمقابل ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر بمبار نے خود کو اڑایا، 2 حملہ آوروں کو ایف سی اہلکاروں نے ہلاک کیا، 2 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی، تینوں دہشتگرد افغان نکلے
ہلاک ہونے والے فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
پولیس اور فورسز نے شیری خیل، پکہ پہاڑ خیل میں فتنۃ الخوارج کے جتھوں کی موجودگی پر آپریشن کیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید
ڈومیل ہلال چوک میں حملے کے بعد دہشتگردوں نے ایک گھر میں پناہ لے لی، پولیس اور سی ٹی ڈی نے جوابی کارروائی کی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شہری جان کی بازی ہار گئے، حکام
ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران سرغنہ عالم محسود سمیت 10 خوارج مارے گئے، دتہ خیل میں بھی 5 خارجی ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر
آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور لکی مروت پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوارج کے خاتمے کیلئے ایسی کامیاب کارروائیاں علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنائیں گی۔
طویل عرصے سے پاکستان کے بڑے شہر بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملوں سے محفوظ رہے ہیں، لیکن اسلام آباد میں خودکش حملہ ایک بڑی سیکیورٹی کوتاہی کی نشاندہی کرتا ہے۔
گزشتہ روز حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد کیڈٹ کالج میں موجود تھے، اب آپریشن کو جامع طریقے سے حتمی انجام کو پہنچایا جائے گا، سیکیورٹی ذرائع
کابل حکمران پاکستان میں دہشت گردی روک سکتے ہیں لیکن اسلام آباد تک اس جنگ کو لانا کابل سے ایک پیغام ہے، جس کا بھر پور جواب دینے کی قوت رکھتے ہیں، خواجہ آصف
مبینہ بمبار کا سر سڑک سے مل گیا، کچہری کی عمارت خالی کرا لی گئی، وکلا، ججز اور سائلین کو نکال دیا گیا، دھماکا بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج نے کیا، سرکاری ٹی وی
دہشت گردوں نے دھماکا خیز گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں مرکزی دروازہ گر گیا اور قریبی انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا، دہشتگردوں کا تعلق فتنۃ الخوارج سے تھا، آئی ایس پی آر
کارروائی یکم نومبر کی رات کی گئی، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام اور ضلع ٹانک میں کارروائیاں کیں، ہلاک خارجیوں میں سے دو کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی، آئی ایس پی آر
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سی ٹی ڈی پشاور میں دھماکے اور ہنگو میں آئی ای ڈی حملے کا نوٹس، آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹس طلب، زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
گزشتہ ماہ 355 عسکریت پسند ہلاک، 72 سیکیورٹی اہلکار اور 31 عام شہری شہید ہوئے، شدت پسندوں کے حملے 29 فیصد بڑھے، تاہم جانی نقصان میں 19 فیصد کمی ہوئی، پی آئی سی ایس ایس
افغان طالبان بھارتی حمایت یافتہ گروہوں کیخلاف کارروائی کے بجائے ان کی پشت پناہی اور ہرممکن مدد فراہم کررہے ہیں، آرمی چیف نے پشاور میں جرگے سے خطاب میں قبائلی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا، آئی ایس پی آر