پاکستان

لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، معمولی چوٹیں آئیں

مسلم لیگ (ن) کی رہنما کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا، حادثے کے وقت گاڑی میں ان کی والدہ بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
Welcome

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ڈیفنس روڈ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ خود محفوظ رہی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا۔

مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مریم اورنگزیب کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا جس کے بعد متعدد دیگر گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرائیں۔

حادثے کے وقت گاڑی میں مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ موجود تھیں، حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر معمولی زخم جب کہ چہرے پر بھی چوٹ آئی۔