پاکستان

اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد کی ملاقات

پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے ،سرمایہ کاروں کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، محسن نقوی کی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی
Welcome

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے ،سرمایہ کاروں کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہمارا دین اسلام امن و آتشی کا درس دیتا ہے، سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے، وفد نے مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔