پاکستان

ملتان: وین میں آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد جھلس کر جاں بحق، 2 زخمی

واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے، حادثے کا شکار افراد دبئی روانگی کیلئے جام پور سے ملتان ایئرپورٹ جارہے تھے، ریسکیو
Welcome

ملتان میں وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار افراد دبئی روانگی کے لیے ملتان ایئرپورٹ جارہے تھے۔

ریسکیو کےمطابق وین میں آگ لگنے کا واقعہ قاسم بیلہ روڈ پر پل مظفرآباد پر پیش آیا، گاڑی میں 6 افراد سوار تھے، جن میں 4 جھلس کر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، لاشوں اور زخمیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، وین میں سوار افراد جام پور سے ملتان ائیرپورٹ جارہے تھے ۔