پاکستان

لاہور: گیس کی دکان میں سلنڈر پھٹ گیا، 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

واقعہ راوی روڈ پر پیش آیا، مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، دھماکے کے بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی، تینوں منزلیں گرگئیں، ریسکیو
Welcome

لاہور میں راوی روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر ایل پی جی گیس کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق 3 منزل عمارت میں 3 بھائی رہائش پذیر تھے، ایک نے گھریلو استعمال کے سلنڈر کی دکان بنا رکھی تھی، دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے بلند شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل کو بھی اپنے لپیٹ میں لیے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈردھماکے کے باعث عمارت کی تینوں منزلیں گرگئیں، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال اور لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں

ڈی آئی جی آپریشنز کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام ایس ایچ اوزکو متعلقہ اداروں کی مکمل مدد کرنے کا حکم دے دیا۔