لائف اسٹائل

اس بار بھارت کے لیے چائے کے ساتھ پکوڑے اور سموسے بھی ہوں گے، وارث بیگ

ماضی میں جب بھارتی کمانڈر ابھینندن نے سرحدی خلاف ورزی کی تھی تو پاکستان نے اس کی مہمان نوازی کرتے ہوئے اسے چائے بھی پلائی تھی، جس کا ذکر انہوں نے انڈیا میں بھی کیا تھا، گلوکار

گلوکار وارث بیگ نے بھارتی جارحیت پر مودی سرکار کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر انڈیا نے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش کی تو اس بار بھارتیوں کے لیے چائے کے ساتھ ساتھ پکوڑے اور پٹاخہ سموسے بھی ہوں گے۔

وارث بیگ نے سماء ٹی وی کے پروگرام کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں واضح پیغام دیا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب بھارتی کمانڈر ابھینندن نے سرحدی خلاف ورزی کی تھی تو پاکستان نے اس کی مہمان نوازی کی تھی، اسے چائے بھی پلائی تھی اور وہ اتنی اچھی چائے تھی کہ انہوں نے بھارت میں جاکر اس کا ذکر بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس بار بھارتی حکومت نے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش کی تو ان کے لیے چائے کے ساتھ ساتھ پکوڑے اور پٹاخہ سموسے بھی ہوں گے۔

وارث بیگ نے بھارتی حکومت کو پیغام دیا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور بطور مسلمان ہم لوگوں کا ایمان ہے کہ وطن کی حفاظت کے لیے لڑتے وقت شہید ہوجانا افضل درجہ ہے، اس لیے پورا ملک فوج کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

گلوکار نے بھارتیوں کو پیغام دیا کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ پاکستان کے پاس چند لاکھ فوجی ہیں بلکہ وہ 25 کروڑ عوام کو شمار کریں، ملک کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

انہوں نے بھارتی حکومت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اس بار کوئی غلطی نہ کرے، اگر انڈیا نے غلطی کی تو اس بار اس کے لیے پاکستان میں چائے کے ساتھ ساتھ پکوڑے اور پٹاخہ سموسے بھی ہوں گے۔

فیکٹ چیک: پہلگام واقعے سے متعلق ہانیہ عامر کی وائرل پوسٹ جھوٹی ہے

بھارتی جارحیت کے سوال پر خاموشی اختیار کرنے پر جنت مرزا کو تنقید کا سامنا

بھارت میں ڈان نیوز کا فیس بُک پیج بھی بند، وزیراعظم اور آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل بلاک