کاروبار

سونا آج بھی سیکڑوں روپے سستا ہو گیا

24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 3لاکھ 42 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، آج بھی فی تولہ سونا سیکڑوں روپے سستا ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 3لاکھ 42 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 972 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 70 ہزار 740 روپے میں فروخت ہوا تھا۔