مستونگ: مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
واقعہ تیری روڈ پر پیش آیا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا، مفرور ملزمان کی تلاش جاری۔
مستونگ میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق مستونگ کے علاقے تیری روڈ پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں خاتون بھی شامل ہے۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔