پاکستان

پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے کیلئے دھوکا دہی پر مبنی بھارتی مہم کا انکشاف

کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبوں سائبر حملے کے حوالے سے مراسلہ بھجوادیا، فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں سے بچاؤ کیلئے عملے کو تربیت دینے کی سفارش

پاکستانی حکام کونشانہ بنانے کے لیے دھوکا دہی پر مبنی بھارتی مہم کا انکشاف ہوا ہے، کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبوں سائبر حملے کے حوالے سے مراسلہ بھجوادیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ سائبر حملےکو مبینہ طورپرپاکستان میں سرگرم بھارتی گروہ سائیڈونڈر سے جوڑاگیا، حملہ آور مخصوص افرادکونشانہ بناتے ہوئےایک اسپیرفشنگ ای میل بھیجتے ہیں، ہیکرزکی فشنگ ای میلز سے بظاہر مستند اداروں سے آئی ای میل کا تاثر ملتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشکوک ای میلزسےمتاثرین کومیلویئرڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے راغب کیاجاتا ہے، وائرس بیک ڈورمتاثرہ کمپیوٹراور اس کے ڈیٹا کو دور سےکنٹرول کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق میلویئر وائرس مقامی وقت چیک کرتا ہے تاکہ ٹائم زون یعنی ملک یا علاقہ معلوم کیاجا سکے، یہ میلویئر مخصوص ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، وائرس میں متاثرہ کمپیوٹر میں پوشیدہ رہنےکی صلاحیت بھی موجود ہے۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبوں سائبر حملے کے حوالے سے مراسلہ بھجوادیا ہے، مراسلے میں فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں سے بچاؤ کے لیے تربیت دینے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں تمام سافٹ ویئر، آپریٹنگ سسٹمز اور براؤزرز کو اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ دھوکہ دہی پر مبنی ای میلز کی شناخت اور روک تھام کے لیے ای میل فلٹرنگ سلوشنزنافذ کرنےکی بھی سفارش کی گئی ہے۔