پاکستان

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار ایک سو روپے ہوگئی، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، آج فی تولہ نرخ 6100 روپے بڑھ گئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5232 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ5 ہزار تین سو روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں61 ڈالر اضافے کے بعد3377 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سات ہزار آٹھ سو روپے کا اضافہ ہواتھا۔