کاروبار

ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہو گیا

ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 684 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 627 روپے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 495 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کے نرخ بالترتیب 3 ہزار 482 روپے اور 2 ہزار 985 روپے پر برقرار رہے۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 385 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار ایک سو روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5232 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ5 ہزار تین سو روپے ہوگئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل 5 مئی کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سات ہزار آٹھ سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔