دنیا

ہسپانوی وزیرخارجہ کا اسحٰق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی حملے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس

وزیرخارجہ نے ہسپانوی ہم منصب کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، دفترخارجہ

وزارت خارجہ کے مطابق اسپین کے وزیر خارجہ نے اسحٰق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیر خارجہ نے ہسپانوی ہم منصب کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسپین کے وزیرخارجہ جوز مینوئل الباریز نے اسحٰق ڈار سے رابط کیا، وزیرخارجہ نے ہسپانوی ہم منصب کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلوں پر بھی بات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریز نے پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور مذاکرات میں ممکنہ سہولت کاری کی خواہش ظاہر کی۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔

بعد ازاں، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔