پاک بھارت کشیدہ صورتحال: لاہور میں او لیول کے امتحانات منسوخ
جی سی ای، آئی جی سی ایس ای، آئلٹس اور یونیورسٹی آف لندن کے امتحانات بھی منسوخ، فیصلہ امیدواروں کی سلامتی کو ترجیح دینے کیلئے کیا گیا ہے، پاکستان برٹش کونسل
برٹش کونسل پاکستان نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں او لیول کے امتحانات منسوخ کردیے۔
برٹش کونسل پاکستان نے جی سی ای، آئی جی سی ایس ای، آئی ای ایل ٹی ایس (آئلٹس) اور یونیورسٹی آف لندن کے امتحانات منسوخ کردیے۔
برٹش کونسل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ فیصلہ امیدواروں کی سلامتی اور حفاظت کو ترجیح دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تازہ ترین معلومات کے لیے برٹش کونسل کے آفیشل پیجز کو فالو اور چیک کرتے رہیں۔