مزید جارحیت کی تو بھارت کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جائیگا، پاکستان کا انتباہ

جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی، سیاسی و عسکری قیادت
Welcome

بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی۔