لائف اسٹائل

’سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ ابرار الحق نے ’معرکہ حق‘ کی کامیابی پر ترانہ جاری کردیا

ابرار الحق کے ترانے کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے جب کہ سیاست دان اور سماجی رہنما بھی ان کے ترانے کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔

نامور گلوکار و موسیقار ابرار الحق نے بھارت کے ’معرکہ حق‘ کی کامیابی پر حب الوطنی کے جذبات سے بھرا نیا ترانہ جاری کردیا۔

ابرار الحق ماضی میں بھی وطن سے محبت کے ترانے اور گانے جاری کرتے رہے ہیں، تاہم حال ہی میں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر انہوں نے نیا ترانہ جاری کرکے دل جیت لیے۔

’ہم سچے پاکستانی‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے ترانے میں ابرار الحق بھارتی جارحیت اور ’آپریشن سندور‘ کو بھی نشانہ بناتے سنائی دیتے ہیں۔

ترانے کے بول ’شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں، سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور شائقین گلوکار کے ترانے کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔

گلوکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر ترانے کی آڈیو جاری کی ہے، تاہم فوری طور پر گانے کی ویڈیو جاری نہیں کی گئی۔

ابرار الحق کی جانب سے 12 مئی کو ترانے کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا اور چند ہی گھنٹوں مین اسے ہزاروں بار دیکھا گیا۔

گلوکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی جانب سے گائے گئے ترانے کے بول کس نے لکھے اور اس کی موسیقی کس نے ترتیب دی، تاہم ممکنہ طور پر انہوں نے خود اس کی شاعری اور موسیقی ترتیب دی ہوگی۔

ابرار الحق کے ترانے کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے جب کہ سیاست دان اور سماجی رہنما بھی ان کے ترانے کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔

انہوں نے ترانے میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مذاکرات میں آبی تنازع حل نہ ہوا تو پاک-بھارت جنگ بندی خطرے میں پڑسکتی ہے، اسحٰق ڈار

معرکہ حق میں اسکواڈرن لیڈر عثمان سمیت 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے، آئی ایس پی آر

امریکی صدر کی جنگ بندی کیلئے مداخلت مودی کے حامیوں کو سیخ پا کرگئی