لائف اسٹائل

چاہت فتح علی خان اور اداکارہ خوشبو کو وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا

چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر ماضی کی مقبول رقاصہ خوشبو کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو ’بدو بدی‘ پر پرفارمنس کرتے دیکھا گیا۔

کامیڈین و گلوکار چاہت فتح علی خان اور اسٹیج اداکارہ و رقاصہ خوشبو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کو تنقید کا سامنا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر ماضی کی مقبول رقاصہ خوشبو کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو ’بدو بدی‘ پر پرفارمنس کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو ساتھی اداکارہ کے انتہائی قریب دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری جانب اداکارہ خوشبو پُرجوش انداز میں رقص کرتی نظر آتی۔

ویڈیو میں انہیں چاہت فتح علی خان کی جانب سے مسلسل چھونے کی وجہ سے غیر آرام دہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ویڈیو پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا وہ مزاحیہ اداکار ہے؟ اس آدمی کو اندازہ بھی نہیں کہ وہ خود ایک مذاق ہے، وہ ہمارے لیے شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ہے‘۔

بعض صارفین نے یہ بھی لکھا کہ ’وہ پہلی دفعہ اداکارہ خوشبو کو کسی کے ساتھ گھبراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں‘۔خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نے 2024 میں ’بدو بدی‘ گانا ریلیز کیا تھا۔

گانے کو صرف ایک ماہ میں 27 لاکھ ویوز ملے، بعدازاں کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے یوٹیوب نے اُسے ہٹا دیا تھا۔

بدو بدی کے بعد چاہت فتح علی خان نے متنازع ویڈیوز بنانا شروع کیں، وہ اکثر خواتین کے ساتھ نامناسب حرکات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

چاہت فتح علی نے جیسے مجھے چھوا، کسی لڑکی نے بھی کبھی ایسا نہ کیا، متھیرا

چاہت فتح علی خان اور متھیرا کی ویڈیوز وائرل

متھیرا بغیر اجازت بنائی گئی نازیبا وڈیو شیئر کرنے پر چاہت فتح علی خان پر برہم