پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان
وزیر تعلیم نے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی، اسکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا، وزیر تعلیم پنجاب
وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی ہے۔
وزیر تعلیم اسکولوں کے نئے اوقات 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے، فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔