کھیل

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: بھارت کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دی، پاکستان نے چین میں شیڈول ایشین چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
Welcome

ایران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے 14 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف ایک رن ہی بناسکی۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دینے کے بعد فائنل میں رسائی حاصل کرلی، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فلسطین سے ہوگا۔

دوسری جانب، پاکستان بیس بال ٹیم نے چین میں شیڈول ایشین چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔