پاکستان

نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوارج نے پاکستانی عوام کو لوٹنا شروع کردیا، ذرائع

فتنتہ الخوارج نے خط میں کانکنی کے ٹھیکے داروں کو دھمکاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کان کنی اور معدنیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو 5 فیصد بھتہ دینا ہوگا۔
Welcome

اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کردیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوراج نے مکمل طور پر ناکام ہوکر پاکستانی عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنالیا، پاکستان میں خونریزی کیلئے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کردیا۔ کان کنی اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوگئے۔

فتنتہ الخوارج نے خط میں کانکنی کے ٹھیکے داروں کو دھمکاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کان کنی اور معدنیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو 5 فیصد بھتہ دینا ہوگا۔ معدنیات کی ترسیل کے فی ٹرک پر 5 ہزار روپے جمع کرانے ہوں گے۔

خط میں فتنتہ الخوارج نے دھمکی دی کہ مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔

قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دراذندہ میں پاک فوج کے تعاون سے شیرانی قوم کے مشیران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ ہوا تھا۔

شیرانی قوم کے مشیران اور عمائدین سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام، اساتذہ اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امن جرگے کے شرکا نے علاقائی امن کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا، مشیران و عمائدین نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز اور ان کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

شرکا نے متفقہ طور پر فتنتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ڈیرہ اسماعیل خان: قبائلی مشیران، علمائے کرام کا فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان

جنوری میں دہشت گرد حملوں میں 42 فیصد اضافہ، سیکیورٹی آپریشنز میں بھی تیزی

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک، 18 اہلکار شہید