پاکستان

حیدرآباد میں جے ایف تھنڈر نامی بیل 50 لاکھ روپے میں فروخت

خریدار بارات کی شکل میں جے ایف تھنڈر 17 بیل کو لینے آئے، اس کے مالک نے بھی باراتیوں کی خوب خدمت کی، ایک دوسرے کو تحائف بھی دیے۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کی مویشی منڈی میں لایا گیا 40 من وزنی بیل جے ایف تھنڈر 17 پچاس لاکھ روپے میں فروخت ہوگیا۔

حیدرآباد سمیت ملک بھر میں عید قرباں کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے مویشی منڈیاں سج چکی ہیں اور جانوروں کے مالکان منہ مانگی قیمتیں بھی وصول کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی کی مویشی منڈی میں لائے گئے جے ایف تھنڈر 17 نامی بیل کے چرچے ہوگئے اور لوگ اس کے ساتھ آکر سیلفیاں بھی بناتے دکھائی دیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیل کے مالک نے اس کی قیمت زیادہ لگائی تھی، تاہم اس کا سودہ 50 لاکھ روپے میں طے پاگیا اور خریدار بیل کو بارات کی شکل میں آئے۔

خریداروں کی جانب سے بارات کی شکل میں بیل کو لے کر آنے پر اس کے مالک نے بھی باراتیوں کی خوب خدمت کی جب کہ جے ایف تھنڈر 17 کی رخصتی کے موقع پر خریداروں اور بیل کے مالکان نے ایک دوسرے کو پھول بھی پہنائے اور اجرک کےتحفے بھی پیش کیے۔

پاکستانیوں کا اعزاز، متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا جھنڈا بناکر عالمی ریکارڈ بنالیا

پاکستان سے نفرت، بھارت میں مٹھائی کے نام ’پاک‘ سے بدل کر ’شری‘ رکھ دیے گئے

سات ماہ میں 25 مردوں کو شادی کرکے لوٹنے والی ’لٹیری دلہن‘ گرفتار