کراچی: مائی کولاچی میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق
ایک مسلح شخص نے 30 سالہ ذین محمد پر فائرنگ کی، بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، تحقیقات کررہے ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی کے علاقے مائی کولاچی میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی آئی جی ) جنوبی سید اسد رضا کے یہ بظاہر ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ 30 سالہ کانسٹیبل ذین محمد ٹریفک پولیس چوکی پر موجود تھے جب ایک مسلح شخص آیا اور پیچھے سے اس پر فائرنگ شروع کر دی، ذین محمد کو دو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ڈی آئی جی کے مطابق بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے لیکن اصل محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے، اور لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔