پاکستان

راولا کوٹ: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
Welcome

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے 2 پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولا کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تاہم، فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہل کار بھی شہید ہوگئے۔