پاکستان

وزیراعظم پیکج کو ایک اور دھچکہ، جون میں بھی بجلی صارفین کو کمی کا مکمل ریلیف نہ ملنےکا امکان

جون میں بجلی صارفین کے لیے مجموعی ریلیف کم ہوکر 4 چارروپے 79 پیسے فی یونٹ رہنےکا امکان ہے، اس وقت وزیر اعظم پیکج کے تحت بجلی صارفین کو 6 روپے 35 پیسے کا ریلیف مل رہا ہے۔

بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے وزیراعظم پیکج کو ایک اور دھچکہ لگنےکا خدشہ پیدا ہوگیا، جون میں بھی بجلی صارفین کو اعلان کردہ کمی کا مکمل ریلیف نہ ملنےکا امکان ہے۔

جون میں بجلی صارفین کے لیے مجموعی ریلیف کم ہوکر 4 چارروپے 79 پیسے فی یونٹ رہنےکا امکان ہے، اس وقت وزیر اعظم پیکج کے تحت بجلی صارفین کو 6 روپے 35 پیسے کا ریلیف مل رہا ہے جبکہ گزشتہ ماہ اپریل میں بجلی صارفین کو 4 روپے 97 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا تھا۔

رواں ماہ کے مقابلے میں آئندہ ماہ وزیر اعظم سستی بجلی سہولت پیکج کے تحت بجلی صارفین کو دیے جانے والے ریلیف میں کمی کاخدشہ ہے، تاہم ریلیف میں کمی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست کے مطابق من و عن اضافے اور اس کا اطلاق جون میں کرنے سے مشروط ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے 29 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف اس مہینے ختم ہو جائےگا جبکہ اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں سی پی پی اے نے ایک روپے27 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

نیپرا نے گزشتہ روزب جلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا-

ذرائع کےمطابق رواں مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق جون میں برقرار رہےگا، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ایک روپے90 پیسے اور رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جارہا ہے۔

پیٹرولیم لیوی کی مدمیں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف بھی جون میں برقرار رہےگا جبکہ ری ٹینڈ ایف سی اے کی مد میں 90 پیسے فی یونٹ کمی بھی جون میں برقراررہے گی۔

یاد رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7 روپے41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔