پاکستان

حیدرآباد: ہالہ ناکہ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

کوچ کا ڈرائیور فرار ہو گیا، مشتعل افراد کی جانب سے بس کو آگ لگانےکی کوشش ناکام بنا دی، پولیس

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ہالہ ناکہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کوچ کا ڈرائیور فرار ہو گیا، مشتعل افراد کی جانب سے بس کو آگ لگانےکی کوشش کی گئی، جسے پولیس نےناکام بنادیا۔

مزید کہنا تھا کہ حادثے میں خواتین سمیت 6افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔