پاکستان

کراچی میں 3.6 شدت کا زلزلہ

مرکز قائدآباد کے قریب اور 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، زلزلہ پیما مرکز

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اتوار کی دوپہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق کراچی میں زلزلہ دوپہر 12 بج کر 33 منٹ پر آیا۔

این ایس ایم سی کے مطابق زلزلے کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔