لائف اسٹائل

قربانی کے لیے خریدا گیا منیب بٹ کا اونٹ بھاگ گیا

منیب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اونٹ کے بھاگنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز قبل ان کا اونٹ بھاگ گیا تھا۔

عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے خریدا گیا اداکار منیب بٹ کا اونٹ بھاگ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ اداکار نے اونٹ کے بھاگنے کی ویڈیو شیئر کی۔

منیب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اونٹ کے بھاگنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز قبل ان کا اونٹ بھاگ گیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے اونٹ کے بھاگنے کی وجہ سے پڑوسیوں کے بچوں کی جانب سے اسے پتھروں سے مارنا تھا۔

منیب بٹ نے لکھا کہ سی سی ٹی وی کیمرا کی فوٹیجز سے معلوم ہوا کہ ہمارے اونٹ کو پڑوسیوں کے بچوں نے پتھر مارے، جس وجہ سے وہ تنگ آکر وہاں سے بھاگا۔

اداکار نے والدین کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دیں کہ قربانی کے لیے لائے گئے جانور کے ساتھ احسن سلوک کیا جاتا ہے۔

منیب بٹ کی سالی اداکارہ منال خان نے بھی ان کے اونٹ کے بھاگنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ منیب اور ایمن کا اونٹ وائرل ہوگیا۔

منیب بٹ نے تین دن قبل یوٹیوب ولاگ میں قربانی کے لیے اونٹ کی خریداری کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

انہوں نے ولاگ میں مویشی منڈی میں جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی بات کی تھی اور اب انہوں نے اپنے اونٹ کے بھاگ جانے کی ویڈیو شیئر کردی۔

اگرچہ اداکار نے بتایا کہ ایک روز قبل ان کا اونٹ بھاگا تھا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں فرار ہونے والا اونٹ واپس ملا یا نہیں؟

فلم ریویو: مشن امپاسبل، دی فائنل ریکننگ

بچوں کا شوق ہے، 12 بھی ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں، یاسر حسین

فیصل قریشی اور سونیا حسین کی فلم ’دیمک‘ کا شاندار پریمیئر