پاکستان

لاہور: پسند کی شادی کرنا نوجوان کا جرم بن گیا، فائرنگ سے باپ اور بھائی قتل

ملزمان پسند کی شادی کرنے والے نوجوان احسن کو قتل کرنے کے ارادے سے آئے تھے، تاہم اس کی غیر موجودگی میں اُس کے باپ اور بھائی کو قتل کردیا، پولیس

لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان مقتول سعید کے بیٹے احسن کو قتل کرنے کے ارادے سے ان کے گھر آئے تھے، تاہم احسن کو گھر پر موجود نہ پاکر انہوں نے اس کے باپ اور بھائی کو قتل کر دیا۔

مقتولین کی شناخت سعید اور اُن کے بیٹے شمشیر کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق احسن نے پسند کی شادی کی تھی جس پر ملزمان اس سے نالاں تھے۔