پاکستان

ملک میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، دعا ہے پاکستان خوشحالی کی منزلیں طے کرے، نواز شریف

اللہ تعالیٰ پاکستان سمیت پوری مسلم امہ کو خوشیاں عطاکرے، صدر مسلم لیگ ( ن ) کی لندن میں نماز عیدالاضحیٰ کے بعد صحافیوں سے گفتگو

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، دعا ہے پاکستان آگے بڑھے اور خوشحالی کی منزلیں طے کرے۔

میاں نواز شریف نے لندن میں ریجنٹ پارک کی مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان سمیت پوری مسلم امہ کو خوشیاں عطاکرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، دعا ہے پاکستان آگے بڑھے اور خوشحالی کی منزلیں طے کرے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف یکم جون کو لندن روانہ ہوئے تھے۔

ڈان نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ لندن میں اپنے قیام کے دوران میاں نواز شریف معمول کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائیں گے اور عیدالاضحیٰ بھی وہیں منائیں گے۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ عید کے چند روز بعد نواز شریف کی وطن واپسی متوقع ہے، تاہم ان کی واپسی کی حتمی تاریخ کا فی الحال علم نہیں ہے، ان کی مصروفیات کے پیش نظر واپسی میں تاخیر بھی ممکن ہے۔