پاکستان

سندھ بھر میں کھاد کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے ڈویژنل اور ضلعی مانیٹرنگ سیل قائم

ڈویژنل مانیٹرنگ سیل کی سربراہی کمشنر اور ضلعی مانیٹرنگ سیل کی سربراہی ڈپٹی کمشنر کریں، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹم قائم کیا جائے گا۔

سندھ بھر میں کھاد کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ڈویژنل اور ضلعی مانیٹرنگ سیل قائم کردیے گئے ہیں جن کی سربراہی میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈویژنل مانیٹرنگ سیل میں کمشنر چیئرمین، ایڈیشنل کمشنر نمبر ایک، ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت، آبادگاروں کا ایک نمائندہ شامل ہے۔

ضلعی مانیٹرنگ سیل میں ڈپٹی کمشنر چیئرمین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نمبر ایک، ڈائریکٹر کراپ پروٹیکشن، محکمہ زراعت کا ایک نمائندہ اور آبادگاروں کا ایک نمائندہ شامل ہے۔

یہ مانیٹرنگ سیلز ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کھاد کے منظور شدہ ڈیلرز کی فہرستیں تیار کریں گے اور ڈیلرز کو پابند کریں گے کہ وہ یوریا اور فرٹیلائزرز سرکاری نرخ پر فروخت کریں جبکہ زائد قیمتوں کی وصولی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کا ڈیلرشپ کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا اور ان کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ 2023 کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

یوریا اور فرٹیلائزرز کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سیکریٹری زراعت ضلعی سطح پر ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹم قائم کریں گے۔