پاکستان

تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر اور مرکز تربت سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی جانب تھا

بلوچستان کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر اور مرکز تربت سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں بھی یکم جون سے زلزلوں کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز ایک بار پھر لانڈھی، قائد آباد اور ملیر میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں حالیہ عرصے کے دوران اب تک زلزلے کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی ہے۔