کھیل

ارشد ندیم نے فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ فہرست میں جگہ بنالی

ارشد ندیم نے پیرس میں 92.97 میٹر کا شاندار تھرو کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا اور اولمپکس کا نیا ریکارڈ قائم کیا، جسے فوربز نے ’اسٹننگ شو‘ قرار دیا۔

معروف ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے کے بعد اب انہیں معروف عالمی جریدے فوربز نے ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے، جو ایشیا کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے ترتیب دی جاتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ارشد ندیم کو پیرس 2024 اولمپکس میں تاریخی کارکردگی دکھانے کے پر فوربز ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شائع ہونے والی فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست برِاعظم میں کھیلوں اور تفریح کے میدان میں ابھرتے ہوئے ستاروں کو نمایاں کرتی ہے۔

گزشتہ روز اسپاٹ لائٹ گروپ میں ارشد ندیم کے نام کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔

28 سالہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ 92.97 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا اور اولمپکس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس پرفارمنس کو فوربز نے ’اسٹننگ شو‘ قرار دیا۔

یاد رہے کہ یہ اولمپکس میں انفرادی کھیلوں میں پاکستان کے لیے اب تک کا پہلا طلائی تمغہ ہونے کے ساتھ ساتھ گزشتہ 3 دہائیوں میں بھی پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ تھا۔

ارشد ندیم نے گزشتہ ماہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی طلائی تمغہ جیت کر جیولین تھرو میں اپنی برتری برقرار رکھی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں فتح کو پاکستان کے نام کردیا

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے جیولین تھرو کے فائنل میں جگہ بنالی