پاکستان

کراچی: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، 7 سالہ بچی گولی کی زد میں آکر جاں بحق

سپر ہائی وے پر فقیراگوٹھ میں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے بچی کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔

کراچی سائٹ سپرہائی وے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 سالہ بچی گولی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق سپر ہائی وے پر فقیراگوٹھ میں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس اور ڈاکوؤں درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 سالہ بچی فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گئی۔

پولیس نے بچی کی لاش ہسپتال منتقل کردی، بچی کی موت پولیس کی گولی لگنے سے ہوئی یا ڈاکوؤں کی، اس حوالے سے تفتیش جاری ہیں۔