بلتورو گلیشیئر پر پھنسے جاپانی کوہ پیما کو آرمی ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کرلیا
جاپانی کوہ پیما ٹیم کے ہمراہ کے ٹو کی چوٹی سر کرنے جارہا تھا کہ صحت کے مسائل کا شکار ہوگیا، ریسکیو ذرائع
دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو سر کرنے کیلئے والے جاپانی کوہ پیما کو آرمی ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی کےٹو سر کرنے کےلیے جانے والا جاپانی کوہ پیما صحت کے مسائل کا شکار ہوگیا تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاپانی کوہ پیما کو آرمی ہیلی کاپٹر نے بلتورو گلیشیئر سے ریسکیو کرلیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہ پیما کو ہزاروں فٹ کی بلندی سے آرمی ہیلی کاپٹر نے اسکردو پہنچایا، جہاں سے اسے ریسکیو ٹیموں نے کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل ( سی ایم ایچ ) منتقل کردیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاپانی کوہ پیما ٹیم کے ہمراہ کے ٹو کی چوٹی سر کرنے جارہا تھا کہ صحت کے مسائل کا شکار ہوگیا۔