پاکستان

عید پرغیرحاضراسلام آبادپولیس اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط

پورے مہینے کی تنخواہ آئی جی اسلام اباد کے احکامات پر ضبط کی گئی ہے، ہمارے بچے کیا کھائیں گے؟ غیر حاضر رہنے والے اہلکار

عید الاضحٰی پر غیر حاضر ہونے والے اسلام اباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط کر لی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں نے بتایا کہ پورے مہینے کی تنخواہ آئی جی اسلام اباد کے احکامات پر ضبط کی گئی ہے۔

اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے کیا کھائیں گے؟ اسلام اباد پولیس کے متاثرہ اہلکاروں نے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔