مختصر بارش نے صوبائی حکومت کے ترقیاتی دعوے گٹربرد کردیے، علی خورشیدی
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ مختصر بارش نے صوبائی اور جعلی شہری حکومت کے ترقیاتی دعوے گٹربرد کردیے۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مختصر بارش نے صوبائی اور جعلی شہری حکومت کے ترقیاتی دعوے گٹربرد کردیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو پالنے والا شہر کب تک سسکتا رہے گا، شہری حکومت نالوں کی صفائی جیسے بنیادی کام بھی نہ کرسکی۔
علی خورشیدی نے خبردار کیا کہ متوقع تیز بارشوں میں شہری نظام مکمل درہم برہم ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ شب شہر میں ہونےو الی تیز بارش کے بعد مختلف علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے، دوسری جانب نالوں کی صفائی کا کام نہیں ہوسکا اور مختلف نالے کچرےسےبھرے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار تک کراچی میں شدید بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔