پاکستان

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 40 کلو میٹر دور اور گہرائی 20 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز

بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 40 کلو میٹر دور اور گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔

تاہم، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ضلع سوات اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلہ پیما مرکزی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 220کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔